جامعہ زرعیہ کا پارب کیساتھ زرعی تحقیق میں تعاون کا معاہدہ

فیصل آباد (نیوزلائن) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور پنجاب ایگریکلچرل ریسرچ بورڈ (پارب) کے مابین زرعی تحقیق میں باہمی تعاون‘ بزنس آئیڈیاز کی کمرشلائزیشن اور پائیدار زرعی ترقی کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔جامعہ زرعیہ میں منعقدہ تقریب میں چیف ایگزیکٹو پارب ڈاکٹر نور الاسلام اور وائس چانسلرڈاکٹر اقبال ظفر نے یادداشت پر دستخط کئے ۔ پارب یونیورسٹی ماہرین کی بیرون ملک ٹریننگ یا کسی ورکشاپ‘ کانفرنس یا سیمینار میں شرکت کیلئے معاونت کرے گا جبکہ یونیورسٹی میں سائنسی کانفرنس‘ ورکشاپ یا سیمینار کے انعقاد میں بھی تعاون…

Read More