پاکستان کبڈی سپرلیگ کرانے کااعلان

پاکستان کبڈی فیڈریشن نے پاکستان کبڈی سپرلیگ کرانے کااعلان کردیاہے ملک کی تاریخ میں پہلی بارمنعقد ہونیو الے کبڈی سپرلیگ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کوتین لاکھ روپے دیئے جائیں گے ۔سوسے زائد کھلاڑی پانچ مختلف ٹیموں میں شامل ہونگے۔سپر لیگ فروری مارچ میں اسلام آباد میں ہوں گی۔پاکستان کبڈی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری نے اس سلسلے میں بتایاکہ اگلے ماہ کھلارْیوں کوان کی صلاحیتوں کے بل بوتے پرپشاور، لاہور،کراچی ،آسلام ابادوکوئٹہ ناموں پرمقرر ٹیموں میں شامل کیاجائے گاپہلی سپرکبڈی لیگ کوہم نے مکمل طورپرسپانسرڈ کیاہے کامیابی کے بعددوسری سپرکبڈی لیگ…

Read More

ابھی دم ہے‘ مصباح کا ریٹائرمنٹ سے انکار

مصباح الحق نے ریٹائرمنٹ پلان فی الحال خارج ازامکان قرار دیدیا۔ایک انٹرویو میں کپتان نے کہا کہ ابھی ہدف نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں بہتر کارکردگی ہے، چاہتا ہوں کہ ذاتی اور ٹیم کی پرفارمنس توقعات کے مطابق ہو، اس کے بعد دیکھوں گا کہ میرا جسم کس حد تک انٹرنیشنل کرکٹ کے قابل اور میں کس انداز میں اپنی افادیت ثابت کرسکتا ہوں۔بطور کپتان ٹیسٹ میچز کی ففٹی مکمل کرنے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ ریکارڈز سے زیادہ اہمیت کارکردگی کی ہے، فتوحات اور اس میں بطور…

Read More

وائٹ واش کا خواب چکناچور

ویسٹ انڈیز نے شاہینوں کا سیریز میں وائٹ واش کا خواب چکناچور کردیا اور سیریز کا تیسرا میچ پانچ وکٹوں سے اپنے نام کرلیا تاہم مجموعی طورپر پاکستان نے سیریز 2,1سے اپنے نام کرلی۔ ویسٹ انڈیز نے پانچویں دن کے کھیل کا آغاز پانچ وکٹوں کے نقصان پر 114رنز سے کیا،ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے صرف 39رنز جبکہ پاکستان کو پانچ وکٹوں کی ضرورت تھی لیکن ویسٹ انڈیز نے بغیر کوئی نقصان اٹھائے پاکستان کی طرف سے ملنے والا 153رنز کا ہدف پوراکرلیااور یوں تیسرا ٹیسٹ اپنے نام کرلیا۔

Read More

سیاستدانوں کو قومی ٹیم کے جیت کی خوشی میں پش اپس لگانے میں سازش نظر آنے لگی

پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے کھلاڑیوں کو پش اپس کرنے سے روک دیا ہے اور اب ٹیم میں پش اپس کا سلسلہ بند ہو گیا ہے.حکومت کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے جشن کا انداز بھی پسند نہ آیا۔ سیاستدانوں کو قومی ٹیم کے جیت کی خوشی میں پش اپس لگانے میں سازش نظر آنے لگی ہے ۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں حکومتی رکن رانا افضل نے قومی کھلاڑیوں کے…

Read More

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی

دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 133 رنز سے شکست دیکر ٹیسٹ سیریز بھی اپنے نام کرلی ہے۔ ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 133 رنز سے ہراکر ٹیسٹ سیریز بھی اپنے نام کرلی جب کہ ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں پاکستان کے ہدف 456 رنز کے تعاقب میں 322 رنز ہی بناسکی۔ میچ کے پانچویں اور آخری روز171 رنز 4 وکٹوں کے نقصان پر کھیل شروع ہوا تو روسٹن چیز اور بلیک…

Read More