بد قسمتی سے اقتدار پر ناجائز، نااہل اور ناتجربہ کار ٹولے کا قبضہ ہے،پیرزادہ قوسین حق رضوی

یصل آباد( آن لائن۔ 26 فروری2021ء) مرکزی چیئرمین جمعیت مشائخ پاکستان پیرزادہ قوسین حق رضوی نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے اقتدار پر ناجائز نااہل اور ناتجربہ کار ٹولے کا قبضہ ہے جس کی وجہ سے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق ہوچکا ہے۔مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے لوگ سخت پریشان ہیں۔حالیہ ضمنی انتخابات کے نتائج اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ عوام نے اس نا اہل ٹولے کو ریجیکٹ کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک سو لنگرخانے کھولنے سے ایک کارخانہ لگانا بہتر ہے۔جہاں پر لوگوں کو خیرات نہیں بلکہ روزگار ملے۔موجودہ نااہل حکومت نے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے پھر بھی کچھ مفاد پرست عناصر عوام کو سبز باغ دکھاتے پھرتے ہیں۔اس نئے پاکستان سے تو پرانا پاکستان کہیں بہتر تھا۔تبدیلی سرکار نے عوام کی زندگی اجیرن کردی۔حکومتی اداروں کو صرف اپوزیشن کو ٹارچر کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔حکومت اپنی نا اہلی چھپانے کیلئے چور چور کا راگ الاپ رہی ہے۔صحت کارڈ کے نام پر ڈرامہ رچایا جا رہا ہی

Related posts

Leave a Comment